ہم جنس پرستوں کا تازہ ترین مؤقف

ہم جنس پرستی ہزاروں سال سے چلی آ رہی ہے. ہم جنس پرستوں کا تازہ ترین مؤقف یہ ہے کہ اسکا تعلق جینز سے ہے. ارتقاء کی تھیوری کے مطابق دیکھا جائے تو اب تک اس جین کو کلیتاً غائب ہو چکا ہونا چاہئیے تھا کیونکہ ظاہر ہے کہ ہم جنس پرست بچے پیدا کر کے یہ جین اگلی نسل میں منتقل نہیں کر سکتے. لہٰذا دونوں میں سے ایک تھیوری مکمل طور پر غلط ہے. اگر مکمل سیکولر اور سائینسی نکتہ نظر سے دیکھا جائے تو ارتقاء کے حق میں شواہد اسقدر زیادہ ہیں کہ ایک تخیلاتی اور بے بنیاد تھیوری کے حق میں اسے رد نہیں کیا جا سکتا. پس سائینسی طور پر یہ بات ثابت شدہ ہے کہ فرضی "گے جین" کا کوئی وجود نہیں.