New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

یوم پاکستان پریڈ میں چینی اور ترک دستے بھی شریک ہوں گے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد: مسلح افواج کے دستے یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے لیے بھرپور تیاری کررہے ہیں جب کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی اور ترک فوجی دستے بھی پریڈ میں شریک ہوں گے۔
23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کی تیاریاں بڑے زور و شور سے جاری ہیں اور اسی حوالے سے مسلح افواج کی پریڈ کے لیے تیاریاں بھی عروج پرپہنچ گئیں، پاک فضائیہ کے طیاروں نے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں ریہرسل کی جب کہ اس موقع پر آج صبح 11 بجے تک اسلام آباد کی فضائی حدود بند رہی۔
\
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد پریڈ میں تاریخ میں پہلی بار چین کا فوجی دستہ جب کہ ترک فوج کا ملٹری بینڈ شرکت کرے گا


loading...