New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

کلبھوشن یادیو کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پاک فوج کا اعلامیہ سامنے آگیا۔۔۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے متعلق شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں قومی سلامتی اور خطے میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے عزم کیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ آرمی چیف کی زیر صدارت اس اجلاس میں ملکی سکیورٹی سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد اور مردم شماری سے متعلق بھی بات کی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر میں مردم شماری اور دیگر معاملات پر پاک فوج کے کردار اور تعاون سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے آپریشن رد الفساد اور مردم شماری میں سکیورٹی فرائض انجام دینے والے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں پاک فوج کے انڈر آنے والے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی۔


loading...