New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

کابل: ملٹری ہسپتال پر حملہ، ’26 افراد زخمی‘

وزارتِ دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے خبر رساں ادارے ای ایف پی کو بتایا کہ سردار داؤد خان ہسپتال پر حملہ کیا گیا ہے اور حملہ آور ہسپتال کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور ابھی بھی ہسپتال کے اندر موجود ہیں اور لڑائی جاری ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل ہسپتال کے قریب ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔
مریضوں کے لیے 400 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ہے۔
اطلاعات کے مطابق اب تک اس حملے میں ایک عام شہری اور ایک حملہ آور ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو نکال لیا گیا ہے۔
ادھر ہسپتال کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ انھوں نے ایک حملہ آور کو ڈاکٹر کا کوٹ پہننے دیکھا تھا، اور اس شخص نے کوٹ کے نیچے سے رائفل نکالی اور فائرنگ کر کے دو لوگوں کو گولیاں مار دیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اب تک 29 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اس حملے نے انسانی اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب میں ہسپتال کو حملوں سے محفوظ مقام قرار دیا گیا ہے اور اس پر حملہ کرنا پورے افغانستان پر حملہ کرنا ہے۔
روئٹرز نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ خودکار ہتھیاروں سے لیس 3-5 حملہ آور ہسپتال میں داخل ہوئے اور انھوں نے تیسری اور چوتھی منزل پر مقام سنبھال لیا تھا۔
تقریباً ایک ہفتے قبل کابل میں بھی دو خودکش دھماکوں میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل جنوری کے مہنے میں کابل میں افغان پارلیمان کے قریب دہرے دھماکوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔


loading...