New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

امریکی ویزے کے باوجود افغان خاندان زیرحراست

امریکہ میں وکلا نے ایک افغان خاندان کی رہائی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جسے امریکی ویزا حاصل ہونے کے باوجود حراست میں لے لیا گیا تھا۔
گذشتہ ہفتے ایک افغان جوڑے اور ان کے تین نوجوان بچوں کو لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے کچھ دیر بعد حکام نے حراست میں لیا تھا۔
ان کے پاس سپیشل امیگرینٹ ویزا تھا۔ سپیشل امیگرنٹ ویزا امریکی کانگریس نے افغانستان اور عراق کے ان شہریوں کے لیے تخلیق کیا تھا جنھوں نے امریکی فوج کے ساتھ بطور ڈائیور، مترجم یا دیگر کام کیے تھے، جس سے ان ممالک میں ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کا شمار ان ممالک میں نہیں ہوتا جن کے شہریوں پر امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سات مسلم اکثریتی ممالک سے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم امریکہ کی وفاقی عدالتوں نے اس پابندی کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایک نیا ایگزیکٹیو حکم نامے کی تیاری کی جارہی ہے۔
افغان خاندان کی رہائی کے لیے انٹرنیشنل رفیوجی اسسٹینس پراجیکٹ کی جانب سے دائر کی اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس خاندان کو حراست میں لیے جانے کی 'کوئی بھی توجیہ نہیں' ہے اور یہ امریکی آئین میں دیے گئے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔


loading...