New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

امریکی ماڈل انسانیت کی خاطر خلائی مخلوق بن گیا

کیلیفورنیا: امریکی ماڈل اور میک آپ آرٹسٹ نے مسلسل 110 مرتبہ کاسمیٹک سرجری کروانے کے بعد خود کو کو خلائی مخلوق بنوالیا ہے۔
وِنی اوہ نے اس کے لیے 50 ہزار ڈالر (پاکستانی 50 لاکھ روپے) سے زائد رقم خرچ کی ہے۔ ان کی خواہش تھی کہ لوگ انہیں نہ ہی مرد کہیں اور نہ ہی عورت اور اس کےلیے انہوں نے ایک ایلین (خلائی مخلوق) بننے کا ارادہ کیا۔ ونی نے 17 سال کی عمر میں پہلا آپریشن کرایا۔ اس کے بعد انہوں نے ہونٹوں، بھنووں، چہرے اور گالوں کی ہڈیوں کے کئی ایک آپریشن کرائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ناف کے سوراخ اور سینے کے ابھار تک بالکل ختم کرانے کا ارادہ کیا ہے اور اپنی پیشانی کو بالکل سیدھا اور سپاٹ کروائیں گے تاکہ مکمل خلائی مخلوق دکھائی دیں، جس پر مزید 160,000 ڈالر خرچ ہوں گے۔


loading...