New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

امریکی فوجی خواتین کی سیکڑوں غیراخلاقی تصاویر انٹرنیٹ پر جاری

واشنگٹن ڈی سی: امریکی محکمہ دفاع نے بحریہ کے فیس بُک گروپ ’میرینز یونائیٹڈ‘ میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کی جانب سے خواتین فوجیوں کی نازیبا تصاویر شیئر کرائے جانے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ فیس بُک گروپ اب بند کردیا گیا ہے جس میں امریکی بحریہ کے 30 ہزار سے زائد حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکار شامل تھے۔ یو ایس میرینز کے اعلیٰ افسر سارجنٹ میجر رونلڈ گرین نے اس بارے میں اپنے تحریری بیان میں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکی اقدار اور میراث پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے جس کی وجہ سے میرینز کی خواتین اہلکاروں، ان کے اہلِ خانہ اور عام امریکی شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
مذکورہ فیس بک گروپ میں یو ایس میرینز کی خواتین اہلکاروں کی نازیبا اور قابلِ اعتراض تصاویر شیئر کرانے کا انکشاف ایک غیر سرکاری تنظیم ’وار ہارس‘ نے کیا تھا جس کے سربراہ امریکی بحریہ کے سابق اہلکار تھامس برینن ہیں۔


loading...