پاک افغان سرحد کو آج سے دو روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (روز نیوز ) پاک افغان سرحد آج سے دو دن کیلئے کھولی جائے گی ۔ پاکستان نے افغانستان کے سفیر کو آگاہ کر دیا ۔ دونوں ملکوں کے ویزا ہولڈر ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ پاکستان کا افغان سرحد دو روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ ، مستند سفری دستاویزات رکھنے والے ہی سرحد پار کر سکیں گے ۔ مشیر خارجہ نے افغان سفیر کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ۔ سرتاج عزیز نے افغان سفیر عمر زخیلوال کو ٹیلیفون پر بتایا کہ 7 اور 8 مارچ کو چمن اور طورخم کے مقامات پر سرحد کھولی جائے گی ۔ دونوں ممالک کے ویزہ رکھنے والے شہریوں کی اپنے اپنے وطن واپسی ممکن ہو سکے گی ۔ دونوں کراسنگ پوائنٹس پر متعلقہ حکام کو بھی بتا دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں