شام: الباب کے نزدیک خود کش دھماکا،41 افراد ہلاک

شام کے شہر الباب کے نزدیک خود کش دھماکے میں 35شہریوں سمیت 41افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ دھماکا شہرالباب سے 8کلو میٹر دور سیسن کے علاقے میں ہوا۔

حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے گنجان آباد علاقے میں دھماکا کیا ۔

الباب جیسے چند گھنٹوں قبل ہی ترک فورسز نے داعش کے قبضے سے چھڑایا ہے، ترکی اور اتحادی افواج نےداعش کے خلاف اگست 2016میں آپریشن کا آغاز کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں