جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس نےحکومت سے مستقل وزیر خارجہ کی تعیناتی اور مسئلہ کشمیر پر موثر سفارت کاری کا مطالبہ کیا ہے، کانفرنس میں حکومت کی عدم شرکت پر سراج الحق نے ناراضی کا اظہار کیا ۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ میں حکومت سے مستقل وزیر خارجہ کی تعیناتی اور مسئلہ کشمیر پر موثر سفارتکاری سے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو بیدار کرنے کی اپیل کی گئی،بھارت سے حریت قائدین کی رہائی،بھارتی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے میں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت پر دبائو کے ذریعے پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی سمیت زخمی نوجوانوں کے طبی علاج کی اپیل کی گئی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نامزد سیکرٹری جزل کو مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے ای میل کیمپین کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کانفرنس میں شرکت نہ کر کے منفی پیغام دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں