آئی فون 7 کے باعث ایپل کو پھر سے منافع

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو آئی فون سیون کی فروخت کے بعد اپنی پہلی سہ ماہی میں اب تک کا سب سے زیادہ منافع ہوا ہے۔
آئی فون 7 کی ریلیز کے بعد سے ایپل کی کل فروخت سات کروڑ 84 لاکھ ڈالر ہے جو گذشتہ برس اسی دورانیے کی فروخت سے تین فیصد زیادہ ہے۔
* سمارٹ فون اتنا سمارٹ کیسے بنا؟
چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک کا کہنا تھا کہ ’ہم نے گذشہ عرصے سے زیادہ آئی فون فروخت کیے ہیں۔‘
اسی عرصے میں ایپل کے میک، ایپل واچ اور سروس کی مد میں بھی منافع کے نئے ریکارڈز بنے۔
ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد ایپل کے حصص میں بھی تین فیصد اضافہ ہوا۔
ٹِم کُک کا کہنا ہے کہ ’ہم یہ بتاتے ہوئے کافی پر جوش ہیں کہ ہماری سہ ماہی نتائج کے مطابق یہ ایپل کا سب سے زیادہ منافع ہے اور متعدد ریکارڈ بھی ٹوٹے ہیں۔‘
ایپل کو مارکیٹ میں دوسری مصنوعات بالخصوص چینی حریف کے ساتھ مقابلے کی وجہ سے لگاتار تین سہ ماہیوں میں نقصان اٹھانا پڑا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں