New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

پی ایس ایل ٹو:پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ ٹو کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے کپتان میک کولم ،فخر زمان، عمر اکمل، محمد رضوان، گرانٹ ایلیٹ، سنیل نارائن، سہیل تنویر، یاسر شاہ، عامر یامین، کیمرون ڈلپورٹ اور غلام مدثر میدان میں اتریں گے ۔

پشاور زلمی نے اپنی حتمی الیون میں محمد حفیظ، تمیم اقبال، کامران اکمل، مارلن سیموئل، شکیب الحسن، صہیب مقصود، کپتان ڈیرن سیمی، شاہد خان آفریدی، وہاب ریاض، حسن علی اور محمد اصغر کو شامل کیا ہے۔

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا یہ میچ انتہائی اہم ہے،اب تک دونوں ٹیموں نے 6-6میچ کھیلے ہیں ،لاہور کی ٹیم نے 3میچوں میں کامیابی حاصل کی ہےجبکہ پشاور کی ٹیم 2میچوں میں فاتح رہی ہے


loading...