New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

پنجاب میں رینجرز کو 60 روز کیلئے خصوصی اختیارات دیدیے گئے

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لئے رینجرز کو 60 روز کے اختیارات مل گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایپکس کمیٹی پنجاب کی جانب سے صوبے میں رینجرز کو اختیارات دینے کی سفارش کے معاملے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کو پنجاب میں 60 روز کے لئے خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دی گئی جس کے مطابق رینجرز پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ کی ہدایت پر صوبے میں مخصوص مقامات پر کارروائی کر سکے گی گی اور رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے


loading...