New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی: ’چار انڈین فوجی ہلاک، دو مورچے تباہ‘

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر انڈین فوج کی جانب سے فائرنگ کے جواب میں فائرنگ میں چار انڈین فوجی ہلاک اور کئی مورچے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کی رات کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین فوج کے ان دو مورچوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا جہاں سے جہاں سے آٹھ جولائی کو فائرنگ کی گئی جس میں سات افراد ہلاک ہوئے۔
برہان وانی کی برسی، ایل او سی پر فائرنگ میں سات ہلاک
کشمیر:عسکری، نفسیاتی، سیاسی تبدیلیاں
یاد رہے کہ آٹھ جولائی کو انڈین فوج نے برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ سیکٹر میں شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے سات عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایل او سی پرفائرنگ کے تبادلے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔
پاکستان حکام نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو تصدیق کی ہے سنیچر کے روز عباسپور چڑی کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے باعث ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔
اس کے علاوہ سنیچر کو ہی نکیال سیکٹر میں انڈین فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔
ادھر انڈیا میں حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فائرنگ سے دو افراد مارے گئے ہیں۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان متنازع کمشیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر حالیہ دنوں متعدد بار ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔


loading...