New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

ٹی وی کے معروف اداکار فاروق ضمیر انتقال کرگئے

لاہور: معروف ٹی وی اداکار فاروق ضمیر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو گزشتہ دنوں سانس کی تکلیف کی شکایت پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز سے زیر علاج تھے تاہم آج شام طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ فاروق ضمیرکے انتقال پر اداکاروں اور ادیبوں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصایت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’رانی‘‘،’’گڈریا‘‘،’’سراغ زندگی‘‘،’’93 شمالی‘‘سمیت کئی شامل ہیں جب کہ انہوں نے کئی نجی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اداکاری کی ہے


loading...