New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

نماز جنازہ کا نیا قانون ‘‘ 20افراد سے زائد لوگ جمع ہوئے جرمانہ ہوگا ۔۔ اعلان نے ہلچل مچا دی

اسرائیلی حکام نے ڈیڑھ ماہ قبل شہید کئے گئے فلسطینی شہری کا جسد خاکی اس شرط پر اس کے ورثاء کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے کہ وہ شہید کی نماز جنازہ میں 20 سے زائد افراد کو شریک نہیں کریں گے۔اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے 25 سالہ شہید ابراہیم مطر کا جسد خاکی گزشتہ روزرات 11 سے ایک بجے کے درمیان ورثاء کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب محمد محمود نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے شہید کے اہل خانہ کو یہ پیغام پہنچایا گیا ہے کہ وہ شہید کی نماز جنازہ میں 20 سے زائد افراد کو شریک نہیں کریں گے۔ اگر جنازے کے شرکاء کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی تو انہیں 20 ہزار شیکل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔‎


loading...