New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

مقبوضہ کشمیر:بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والا طالبعلم لاپتہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والا طالب علم لاپتہ ہوگیا،ساتھی کی گمشدگی کے خلاف سرینگر میں طلبا نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیااور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

سرینگر میں کشمیر یونیورسٹی کے قانون کے طالب علم عاقر ملک نے 14 فروری کو مظاہرے کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی ہلاکتوں کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کیمپس میں ہونے والے مظاہرے کے بعد عاقر کو مسلسل دھمکیاں موصول ہورہی تھیں،21 فروری کو یونیورسٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے نوجوان لاپتہ ہوگیا۔

مظاہرے میں شریک طلبا نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عاقر ملک کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا


loading...