New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

فولاد سے 5 گنا مضبوط ہائیڈروجل کپڑا تیار

ٹوکیو: جاپان میں ہوکائیڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ہائیڈروجیل پر مشتمل ایک ایسا ہلکا پھلکا کپڑا تیار کیا ہے جو نہ صرف بے حد لچک دار ہے بلکہ فولاد سے 5 گنا زیادہ مضبوط بھی ہے۔
یہ کپڑا جسے ایف آر ایس سی یعنی ’’فائبر ری انفورسڈ سافٹ کمپوزٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، پانی سے بھرپور ہائیڈروجل اور گلاس فائبر فیبرک کو منفرد انداز میں یکجا کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
اپنی مضبوطی، لچک اور پائیداری کی بناء پر یہ کپڑا بلٹ پروف جیکٹوں سے لے کر ہڈیاں جوڑنے والی پٹیوں تک میں استعمال کیا جاسکے گا۔ بظاہر آسان نظر آنے والی اس کامیابی تک پہنچنے میں جاپانی سائنسدانوں کو کئی سال لگے ہیں اور اس دوران وہ گلاس فائبر اور ہائیڈروجل کو مؤثر طور پر آپس میں ملانے کی کوششوں میں ناکام ہوئے تھے۔


loading...