New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

فلسطین میں نماز اور دعا کو لمبا کرنے پر امام مسجد کے ساتھ دلخراش واقعہ پیش آگیا

فلسطین میں ایک شخص نے لمبی نماز پڑھانے پر امام مسجد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔’’العربیہ ‘‘ نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے شمالی شہر نابلس کی مسجد میںایک شخص نے نماز فجر طویل کرنے اور لمبی دعا کروانے پر مشتعل ہو کر امام مسجد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا ۔
واقعہ کے بعد نمازیوں نے امام مسجد کے کپڑوں پر لگی آگ کو بجھا دیا تاہم انہیں زخم آئے ۔غیر ملکی میڈیا نے ایک سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے 50 سالہ ایک شخص کو حراست میں لیا ،ْ اس نے نماز فجر کے وقت امام مسجد پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔فلسطینی پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے امام مسجد کو کئی بار خبردار کیا تھا کہ وہ نماز اور دعا کو بہت لمبا نہ کیا کریں مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں کی اور گزشتہ روز ایسا کرنے پر اسے غصہ آگیا ۔


loading...