New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

سپر پاورکمپنی نے کردیا کمال ایساکمال جو آج تک کسی نے سوچاتک نہیں؟؟؟

سپر پاور کمپنی نے سستی الیکٹرک کاریں پاکستان میں متعارف کروا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ الکٹرک موٹر سائیکل متعارف کروانے والی کمپنی سپر پاور نے اب سستی گاڑیاں بھی فروخت کیلئے پیش کر دی ہیں۔ کراچی میں منعقدہ ایک آٹو شو میں سپر پاور کمپنی نے2 سستی الیکٹرک کاریں پیش کیں۔
ایک کار 2 ڈور جبکہ ایک کار 4 ڈور کیساتھ پیش کی گئی ہے۔ دونوں گاڑیوں کی قیمت 6 لاکھ اور 6 لاکھ 50 ہزار بتائی گئی ہے۔ ان گاڑیوں میں 12 وولٹ کی بیٹری موجود ہے جسے 7 گھنٹوں میں چارج کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ یہ گاڑیاں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کل 120 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں۔ ان گاڑیوں کو جلد مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


loading...