New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی : انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان دیکھا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکے روزانٹربینک مارکیٹ ڈالرکی قیمت خرید104.83روپے اورقیمت فروخت104.88روپے پربرقراررہی۔

تاہم10پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید106.40روپے سے کم ہوکر106.30روپے اورقیمت فروخت106.60روپے سے کم ہوکر106.50روپے پرآگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں50پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یورو کی قیمت خرید114.25روپے سے بڑھ کر114.75روپے اور قیمت فروخت115.75روپے سے بڑھ کر116.25روپے پرجاپہنچی۔

اسی طرح70پیسے کے نمایاںاضافے سے برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید132روپے سے بڑھ کر132.70روپے اور قیمت فروخت133.50روپے سے بڑھ کر134.20روپے ہوگئی


loading...