New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

داعش کی جنجگو کا جادو امریکی ایف بی آئی کی دوشیزہ محبت میں گرفتار؟؟؟

ایف بی آئی (فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن) کی خاتون افسر داعش کی محبت میں گرفتار ہو کر شام پہنچ گئی اور شادی رچا لی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف بی آئی میں کام کرنے والی مترجم ڈینیلا گرین داعش کے کارکن ابو طلحہ کی جاسوسی کرتے کرتے اسی کی محبت میں گرفتار ہو گئی۔ ڈینیلا کو جرمن نژاد دہشتگرد پر نظر رکھنے والی جرمن ٹیم میں شامل کیا گیا۔
لیکن انکوائری کے دوران ہی ڈینیلا ابوطلحہ سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ اس کی محبت میں گرفتار ہو گئیں۔ ڈینیلا نے ابوطلحہ سے شادی کر لی لیکن جلد ہی اسے اپنی غلطی کا احساس بھی ہو گیا۔جس کے بعد ڈینیلا شام سے فرار ہو کر امریکہ واپس آ گئیں۔ ایف بی آئی نے ملک سے غداری اور ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد سے تعلق رکھنے پر ڈینیلا کو گرفتار کر لیا۔ ڈینیلا نے اپنی ریاست سے انکوائری کے دوران بھر پور تعاون کیا جس پر اسے دو سال بعد رہا کر دیا گیا۔


loading...