New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

خواتین کے حق میں کونسا قانون کس ملک میں قائم کردیا گیا۔۔۔

سعودی عرب کی وزارت انصاف نے اپنے حالیہ جاری کردہ اعلامیہ میں خواتین کو آسانیاں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق خواتین قانونی کاروائی کے لئے اپنی کسی بھی قریبی عدالت میں مقدمہ دائر کرسکتی ہیں ۔ یہ مقدمہ کسی بھی نوعیت کا ہوسکتا ہے جس میں گھریلو تشدد، بچے کی کفاکت وغیرہ سمیت دیگر مسائل شامل ہیں ۔
اس سے قبل سعودی عرب میں مخصوص مقدمہ دائر کرنے کے لئے عدالتیں مخصوص تھیں ۔ ان کے علاوہ کہیں اور مقدمہ دائر نہیں کیا جاسکتا تھا۔ تاہم اب خواتین کو اس سے مشتثنیٰ قراردے دیا گیا ہے اور وہ اپنی مرضی اور آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے قریبی عدالتوں میں مقدمہ درج کرواسکتی ہے۔علاوہ ازیں اب خواتین کے لئے عدالتوں میں مزید پرائیویسی کا اہتمام کردیا گیا ہے۔ اب وہ سماعت کے درمیان مزید پرائیویسی کا دعویٰ دائر کرسکتی ہے۔


loading...