New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

بھارت میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا مخالف اینکر کیا کرنے جا رہا ہے؟؟؟

بھارتی ٹی وی کے میزبان ارناب گوسوامی کا ٹی وی چینل '' ری پبلک ٹی وی'' کے نام سے رواں ماہ کی 6 تاریخ کو لانچ کیا جائے گا۔ جس کی تشہیر کے لیے بھارت بھر میں بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ ارناب گوسوامی کی تصویر والے بل بورڈز پر ساتھ ہی ''پاکستان کا سردرد'' ( Pakistan's Migraine) تحریر ہے ۔ جو پاکستان کے خلاف ارناب گوسوامی کے ٹی وی چینل کی پالیسی کا عکاس ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کبھی بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ جس کے تناظر میں ارناب گوسوامی کے یہ بینرز ان کے ادارے کی پالیسی کی عکاسی کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف ان کی ذہنیت کے بھی عکاس ہیں۔ ارناب گوسوامی کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور زہر اگلنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ اور اب وہ اپنی یہی سوچ اپنے چینل کے ذریعے لا کر پاکستان کے خلاف بھارتی عوام میں بھی اشتعال بڑھانا چاہتے ہیں جس کی تازہ مثال ان کے بل بورڈز ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ارناب گوسوامی کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے اس نظریے کو یکسر مسترد کیا ہے جبکہ بھارتی انتہا پسند ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے ارناب گوسوامی کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔


loading...