New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

بنوں میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ 2 اہلکار زخمی

بنوں: تھانہ منڈان پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ تھانے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی تھانے کے گیٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی اور اس کے نتیجے میں تھانے سمیت قریبی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔


loading...