New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

اژدھا انڈہ سمجھ کر ٹینس بال نگل گیا

ٹاؤنز ویلی: آسٹریلیا میں ایک اژدھا ٹینس بال کو انڈا سمجھ کر ہڑپ کرگیا۔
پالتو اژدھے نے ایک ٹینس بال کو نگل لیا جو اس کے پیٹ میں جاکر اٹک گئی اور گھروالوں نے اس غیرمعمولی کیفیت کو دیکھ کر سانپوں کے ماہر سے رابطہ کیا جس کے بعد اژدھے کے ایکسرے پر معلوم ہوا ہے کہ اس کے پیٹ میں کوئی گیند نما شے ہے۔

سانپوں کے ماہرین اور جانوروں کی نرس نے دھیرے دھیرے مساج کرکے اس ٹینس بال کو کھسکا کر اژدھے کے منہ سے نکال باہرکیا۔ سانپوں کے ماہر نے کہا کہ جانور نے غلط کھانا نگلا جس سے وہ تکلیف میں تھا اور گھر میں موجود افراد نے اس کی یہ کیفیت فوراً نوٹ کرلی تھی۔ سانپوں کے ماہرین نے 20 منٹ کی تگ و دو کے بعد گیند کو باہر نکال لیا


loading...