New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

آنکھوں کے ڈیلے باہرنکالنے والے پاکستانی لڑکے کی دنیا بھرمیں دھوم

لاہور: آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے والا پاکستانی لڑکا اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد نہ صرف ملک بھر میں مقبول ہوگیا بلکہ نوجوان نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کرلی۔
لاہور کے 14 سالہ رہائشی احمد خان کے پاس خداداد صلاحیت ہے کہ وہ اپنی آنکھ کے ڈیلے 10 ملی میٹر تک باہر نکال سکتا ہے اور اسے ایسا کرنے میں کوئی تکلیف بھی محسوس نہیں ہوتی۔ احمد خان نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں تک پہنچ گئی۔ یہی نہیں اس ویڈیو نے عالمی میڈیا کو بھی اپنی جانب متوجہ کرلیا۔
لاہور کے مقامی اسکول میں پڑھنے والا احمد خان قدرتی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے اکثر اپنے ساتھیوں کو ڈراتا ہے جس سے اس کے ہم جماعت خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔ احمد خان کا اپنی منفرد صلاحیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں بچپن میں اکثراپنی آنکھوں کو باہر نکالنے کی کوشش کرتا تھا اور ابتدا میں آنکھیں موٹی ہونے کی وجہ سے تھوڑی باہر آئیں لیکن اب آنکھوں کے ڈیلے 10 ملی میٹر تک باہر آجاتے ہیں


loading...