New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

انڈیا: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 26 افراد ہلاک

انڈیا کی ریاست بہار میں حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے دوران اتوار کو آسمانی بجلی گرنے سے 26 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار اتوار کی رات دس بجے تک کے ہیں۔
* آسمانی بجلی سے کیسے محفوظ رہیں
* انڈیا میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر 79 افراد ہلاک
بجلی گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات روہتاس ضلع میں ہوئی ہیں۔ یہاں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
وہیں دارالحکومت پٹنہ میں بھی چار لوگ آسمانی بجلی کی زد میں آر کر مارے گئے۔
انتظامیہ نے بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
بہار کے کئی اضلاع میں اتوار کی دوپہر سے بارش ہو رہی ہے۔ پٹنہ میں اتوار کی شام تک 48 ملی میٹر بارش ہو چکی تھی۔
محکمہ موسمیات پیر کو بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ریاست میں قدرتی آفات سے متعلق محکمے کے کنٹرول روم کے سریندر ٹھاکر کے مطابق تاحال سیلاب کے حوالے سے محکمہ کی طرف سے کوئی انتباہ نہیں جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات پیر کو بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے
انڈیا میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں۔
انڈیا میں ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق انڈیا میں 2005 سے ہر برس ایسے واقعات میں تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
انڈیا کے علاوہ اس کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درجۂ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔


loading...