New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

امجد صابری کے خاندان نے انوکھا فیصلہ کرلیا؟؟؟ جان کر شدیدافسوس ہوگا

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے قوال امجد صابری کے اہلخانہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے ملک چھوڑنے پر غور کررہے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے 40 سالہ مرحوم امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہلخانہ پاکستان چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہم خود کو اب یہاں محفوظ تصور نہیں کرتے، ہمارا پورا خاندان برطانیہ منتقل ہونا چاہتا ہے، لندن میں ہمارا ایک بھائی موجود ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو برطانیہ منتقل ہونے میں مدد فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ ہم کل ہی یہاں سے جانے کو تیار ہیں اگر ہمیں ویزا دے دیا جائے۔


loading...