New, Insurance, Public, Government, Daily, Property, Rents

اس شخص نے جنرل بن کے کونسا انوکھا کام کیا؟؟؟ سب حیران رہ گئے

خود کوپاک فوج کا جنرل ظاہر کر کے سیاستدانوں کو بے وقوف بنانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار شخص نے اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے تمام تر تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ ملزم کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر جنرل آصف بن کر تاج حیدر سے 50 ہزار روپے بٹورے اور کئی اہلکاروں کا تبادلہ بھی کروایا۔
ملزم کا تعلق ڈھوک کالا خان سے ہے۔ لیاقت حسین نامی اس شخص نے ٹیلی فون پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر سے 50 ہزار روپے نکلوالیے۔ یہی نہیں کئی سیاستدانوں کو آرمی چیف بن کر بھی فون کیا اور بے وقوف بنا کر ہزاروں روپے بٹورے۔ لیاقت حسین نے بریگیڈئیر بن کر ایک نیوی اہلکار کا بآسانی تبادلہ بھی کروایا۔ لیاقت حسین نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ بٹوری گئی تمام رقم کسی غلط نیت سے نہیں بلکہ فلاحی نظریے سے لی تھی۔ لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اس نے کسی کو دھوکہ بھی نہیں دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت حسین سے مزید تفتیش جاری ہے۔


loading...